بلوچستان اسمبلی کی 10 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

بلوچستان اسمبلی کی 10 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کی نومنتخب 10 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان اسمبلی کی 10 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے،  حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد کی گئی جس میں وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال،  اسپیکر صوبائی اسمبلی قدوس بزنجو، چیف سیکریٹری اور دیگر اعلٰی حکام نے بھی شرکت کی، نو منتخب کابینہ کے اراکین سے گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے حلف لیا۔

حلف اٹھانے والے وزراء میں نوابزادہ طارق مگسی، سردارسرفراز ڈومکی، نور محمد دمڑ، عارف محمد حسنی، میر ضیاء لانگو، ظہور احمد بلیدی ،نصیب اللہ مری ،انجینئر زمرک اچکزئی ،سلیم کھوسہ ،سردار صالح بھوتانی شامل ہیں۔ کابینہ میں شامل اراکین میں سے7 کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی،  2 کا پاکستان تحریک انصاف اور ایک رکن کا تعلق عوامی نیشنل پارٹی سے ہے۔

 

The post بلوچستان اسمبلی کی 10 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2PHavan