چلی میں بزرگوں کے مرکزمیں آگ لگنے سے 10 خواتین ہلاک - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

چلی میں بزرگوں کے مرکزمیں آگ لگنے سے 10 خواتین ہلاک

سینٹیاگو: چلی کے ’اولڈ ہوم‘ میں آگ لگنے کی وجہ سے 10 ضعیف العمر خواتین ہلاک ہوگئی ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چلی میں معمر افراد کی دیکھ بھال کے لیے قائم سانتا مرٹا کے ریسٹ ہوم میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں 10 عمر رسیدہ خواتین ہلاک ہوگئیں۔

آتشزدگی کے باعث عمارت کو بھی نقصان پہنچا تاہم اولڈ ہوم میں آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں ہو سکا۔ ریسکیو ادارے کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے عمارت میں آگ لگی تھی۔ چلی کے صدر نے حادثے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

واضح رہے سانتا مرٹا کے اولڈ ہوم میں پیچیدہ امراض میں مبتلا خواتین و حضرات کو رہائش اور طبی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ یہاں فالج، نفسیاتی امراض اور غذائی کمی کے شکار معمر افراد کو رکھا جاتا ہے۔

The post چلی میں بزرگوں کے مرکزمیں آگ لگنے سے 10 خواتین ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2KVzl2P