کازان: فرانس کے کیلان ایمباپے ناک آؤٹ مرحلے پر ایک سے زائد گول کرنے والے چھٹے کم عمر فٹبالر بن گئے۔
ارجنٹائن کیخلاف فٹبال ورلڈ کپ کے پہلے پری کوارٹر فائنل میں فرنچ اسٹرائیکر کیلان ایمباپے نے 2 بار گیند کو جال کی راہ دکھائی، وہ ناک آؤٹ مرحلے پر ایک سے زائد گول کرنے والے چھٹے کم عمر فٹبالر بنے۔
اس فہرست میں سابق برازیلین اسٹار پیلے 6 گول بناکر نمایاں رہے، جرمنی کے ایڈمنڈ کونین 4، میکسیکو کے مینوئل روسس 2، برازیل سے ہی جوز الٹیفینی 2 اور سابق انگلش اسٹار مائیکل اوون 2 گول بناکر نمایاں ہیں۔
The post ایمباپے ناک آؤٹ میں ایک سے زائد گول بنانے والے چھٹے کم عمر فٹبالر بنے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2KAXbl6
