ووٹ کوعزت ملی تو شہباز کی چیخیں نکل گئیں، شیخ رشید - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ووٹ کوعزت ملی تو شہباز کی چیخیں نکل گئیں، شیخ رشید

 راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آج پاکستان جیت گیا ہے تاہم اب ووٹ کو عزت ملی ہے تو شہبازشریف کی چیخیں نکل گئی ہیں۔

لال حویلی کے باہر جمع ہونیوالے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا آج پاکستان میں نیا سورج طلوع ہو گا۔ پنڈی جیل میں شہباز شریف اور شاہد خاقان عباسی کو اکھیان اڈیک دیاں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کہتے ہیں کہ الیکشن ٹھیک نہیں ہوئے۔ الیکشن کمیشن،چیف جسٹس اور آرمی چیف کا شکریہ۔

شیخ رشید نے کہا کہ وہ اقتدار کے بھوکے نہیں ہیں۔ ان کی جیت راولپنڈی والوں کی جیت ہے۔ جنہوں نے ووٹ نہیں دیے ان کی بھی خدمت کریں گے۔ن لیگ، ق لیگ اور پیپلزپارٹی سب کے لیے لال حویلی کے دروازے کھلے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آزادانہ خارجہ پالیسی بنائیں گے۔ ڈالر کی قیمت کو کنٹرول کریں گے،زرمبادلہ ذخائر بڑھائیں گے۔

The post ووٹ کوعزت ملی تو شہباز کی چیخیں نکل گئیں، شیخ رشید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2JVM9FT