اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ہماری ہی حکومت ہوگی اور مسلم لیگ (ن) کو اپوزیشن میں بیٹھنا ہوگا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر میں کامیابی حاصل کی ہے، قومی اور پنجاب اسمبلی میں اکثریت تحریک انصاف کے ساتھ ہے، مسلم لیگ (ن) پنجاب اسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت نہیں کرسکے گی، صوبے میں حکومت ہم ہی بنائیں گے اور (ن) لیگ کو اپوزیشن میں بیٹھنا پڑے گا۔ پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے بہت سی جماعتوں سے الحاق کے آپشن موجود ہیں، اس کے علاوہ آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والوں سے بھی رابطے میں ہیں تاہم حکومت بنانے کے لیے پیپلزپارٹی سے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
انتخابی نتائج میں دھاندلی کے حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ یہ 2013 نہیں 2018 ہے عوام کی رائے کھل کر سامنے آ گئی ہے، اگر کہیں دھاندلی کےالزامات ہیں تو ہم ان کی تحقیقات کرانے کے لیے تیار ہیں۔ ہم الیکشن کمیشن اور انتخابی عمل میں کمزوریوں کو دورکریں گے۔
The post پنجاب میں تحریک انصاف کی ہی حکومت ہوگی، نعیم الحق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2uW6JRO