سعودی نرس نے اعضائے جگر عطیہ کرکے بچی کی جان بچالی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سعودی نرس نے اعضائے جگر عطیہ کرکے بچی کی جان بچالی

ریاض: سعودی عرب میں ایک نرس نے بچی کو اعضائے جگر عطیہ کرکے اس کی زندگی بچالی۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق عبیر بنت عطا اللہ نامی نرس نے انسانی ہمدری کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے انجان بچی کو اپنے جگر سے جڑے حصے عطیہ کرکے صحت مند زندگی کا تحفہ دے دیا۔

مذکورہ نرس جگر کے امراض میں مبتلا افراد کی امداد کے لیے بنائی گئی فلاحی تنظیم سے وابستہ ہیں۔ ان کا کہنا ہے جب بچی کی صحت کے حوالے سے انہیں معلوم ہوا تو بغیر کسی ہچکچاہٹ کے انہوں نے بچی کی مدد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے خود کو قربانی کے لیے پیش کردیا۔

ڈاکٹرز نے نرس کے اعضائے جگر کی بچی میں پیوند کاری کا کامیاب آپریشن کیا اور اب نرس اور مریض دونوں تندرست ہیں۔ نرس کی جانب سے انسانی ہمدری کے اس عمل کو سوشل میڈیا پر بہت سراہا جارہا ہے۔

The post سعودی نرس نے اعضائے جگر عطیہ کرکے بچی کی جان بچالی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2Oq7lr8