اپوزیشن رہنماؤں کا ’گرینڈ اپوزیشن الائنس‘ بنانے پراتفاق - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

اپوزیشن رہنماؤں کا ’گرینڈ اپوزیشن الائنس‘ بنانے پراتفاق

 اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضاگیلانی کا کہنا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی کی مذمت کرتے ہیں تاہم پارلیمنٹ بہترین فورم ہے اس کومضبوطی سے تھامیں گے اور پارلیمنٹ کے اندرو باہرمضبوط اپوزیشن کا کردارادا کریں گے۔

اسلام آباد میں اپوزیشن کی بڑی پارٹیوں کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی جن میں پیپلزپارٹی، مسلم لیگ (ن)، ایم ایم اے، اے این پی کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ ملاقات میں حالیہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی سے متعلق بات کی گئی اور آگے کا لائحہ عمل طے کیا گیا جب کہ ملاقات میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر اتفاق کیا گیا جس میں اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو مدعو کیا جائے گا۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آج پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں کیوں کہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی ایسے انتخابات نہیں ہوئے، عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا لیکن میڈیا میں کہیں بھی مظاہرے اوراحتجاج کی خبرنہیں آرہی، میڈیا پر پابندی کی کیوں لگائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم،اسٹیبلشمنٹ اور الیکشن کمشین کو یہ بات لکھ لینی چاہئے آج تک اس طرح متفقہ طور پر انتخابات کو رد نہیں کیا گیا۔

فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ایک پارٹی کےعلاوہ تمام جماعتیں متفق ہیں کہ دھاندلی ہوئی ہے، عوام کا مینڈیٹ چرانے والے اداروں کو شرم آنی چاہئے جب کہ ہم مشترکہ جنگ لڑیں گےاوراس کے لیے اے پی سی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ابھی مشاورت ہورہی ہے اتفاق رائے میں وقت لگ سکتا ہے کیوں کہ ہر پارٹی نے اپنی رائے دے رکھی ہے جب کہ نمبر گیم پر کام کررہے ہیں حکمت عملی بن رہی ہے، سب کی حکمت عملی پر اتفاق رائے ضروری ہے۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی اس کی مذمت کرتے ہیں تاہم پارلیمنٹ بہترین فورم ہے اس کومضبوطی سے تھامیں گے، پارلیمنٹ کے اندراورباہرمضبوط اپوزیشن کا کردارادا کریں گے اور تمام جماعتوں سے مل کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں ایسے الیکشن کبھی نہیں دیکھے، جلد اے پی سی بلائی جائے گی۔

ادھر مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر راجہ ظفر الحق نے الیکشن کمیشن کےعہدیداروں سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام جماعتوں نے انتخابی عمل کو مسترد کیا، الیکشن کمیشن بے بس نظر آئے۔ انہوں نے مولانا فضل الرحمن سے درخواست کی کہ دیگر جماعتوں کو بھی قائل کرلیں۔

The post اپوزیشن رہنماؤں کا ’گرینڈ اپوزیشن الائنس‘ بنانے پراتفاق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2uY8eyO