وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے یاسمین راشد کا نام زیرِغور - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے یاسمین راشد کا نام زیرِغور

 اسلام آباد: تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے ڈاکٹریاسمین راشد کے نام پر غور شروع کردیا ہے اور انہیں آج بنی گالا طلب کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق تحریک انصاف نے پنجاب کی نئی وزیراعلیٰ کے لئے ڈاکٹریاسمین راشد کے نام پر غور شروع کردیا ہے اور اس حوالے سے یاسمین راشد کے مخصوص نشست پر ہونے اور وزیراعلیٰ کے عہدے کے لئے قانونی رائے بھی طلب کرلی ہے۔ ڈاکٹریاسمین راشد کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد طلب کرلیا ہے جہاں ان سے انٹرویو کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ یاسمین راشد کا نام پنجاب اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کے لئے تحریک انصاف کی ترجیحی فہرست میں سرفہرست ہے اور قانون مخصوص نشستوں والے رکن کو بھی وزیراعلی بننے کی اجازت دیتا ہے۔

The post وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے یاسمین راشد کا نام زیرِغور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2LUZbp2