ووٹ کی رازداری ظاہرکرنے کا معاملہ؛ عمران خان سے جواب طلب - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ووٹ کی رازداری ظاہرکرنے کا معاملہ؛ عمران خان سے جواب طلب

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ووٹ کی رازداری ظاہرکرنے کے معاملے پرعمران خان سے تحریری جواب طلب کرلیا۔

الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنرکی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے عمران خان کی جانب سے ووٹ کی راز داری ظاہرکرنے کے معاملے کی سماعت کی، عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل بابراعوان پیش ہوئے۔ چیف الیکشن کمشنر نے عمران خان سے تحریری جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 16 اگست تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ 25 جولائی کو عمران خان نے میڈیا کے سامنے بیلٹ پیپر پر بلے کے نشان پر ٹھپہ لگا کرضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی تھی، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو طلب کرلیا تھا۔ ووٹ کی رازداری کوافشاں کرنے پر6 مہینے قید اور ایک ہزار روپے جرمانہ کی سزا مقرر ہے۔

 

The post ووٹ کی رازداری ظاہرکرنے کا معاملہ؛ عمران خان سے جواب طلب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2vfP1YU