ہرارے: 24 ویں سالگرہ کے موقع پر ساتھی پلیئرز اور کوچ مکی آرتھر نے کیک کو حسن علی کے چہرے اور بالوں پر مل دیا۔
پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی 24 برس کے ہو گئے، انھوں نے اپنی سالگرہ گذشتہ روز ہرارے میں ساتھی کرکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ منائی، اس موقع پر پلیئرز اور کوچ مکی آرتھر نے کیک کو حسن علی کے چہرے اور بالوں پر مل دیا۔
ثانیہ مرزا سمیت دیگر اسپورٹس اسٹارز نے بھی سوشل میڈیا کے ذریعے حسن علی کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔
The post حسن علی کی سالگرہ، ساتھی پلیئرز اور کوچ نے چہرے پر کیک مل دیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2tPmmdo