اظہر علی نے اپنے پہلے ہی انگلش کاؤنٹی میچ میں سنچری داغ دی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

اظہر علی نے اپنے پہلے ہی انگلش کاؤنٹی میچ میں سنچری داغ دی

ووسٹر: انگلش کاؤنٹی کرکٹ کے اپنے ڈیبیو میچ میں پاکستانی اوپنر اظہر علی نے سنچری داغ دی۔

اظہر علی نے سنچری بنانے کا یہ  کارنامہ ووسٹرشائر سے میچ میں سمرسٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے انجام دیا،اظہر نے دوسری اننگز میں 125رنز بنائے، وہ ریورس سوئپ شاٹ کھیلتے ہوئے معین علی کی گیند پر ملٹن کا کیچ بنے۔ انھوں نے پہلی اننگز میں37رنز اسکور کیے تھے۔

اظہر علی کی ٹیم نے دوسری اننگز 9 وکٹ362 پر ڈیکلیئرڈ کی، 443 کا ہدف پانے والی حریف سائیڈ نے تیسرے دن کے اختتام پر 50رنز پر 2 وکٹیں گنوا دیں۔

The post اظہر علی نے اپنے پہلے ہی انگلش کاؤنٹی میچ میں سنچری داغ دی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2Ly9sdJ