لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کی تقریب میں سارک کے تمام رکن ممالک کے سربراہان کو شرکت کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارت کی معروف کاروباری شخصیت اور کرکٹ کے ایک بڑے فنانسر وینو گوپال دھوت کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دفتر سے انہیں پاکستان جانے کے لیے تیار رہنے کو کہا گیا ہے۔ وینو گوپال دھوت بھارت کی سب سے بڑی الیکٹرونکس مصنوعات بنانے والی کمپنی ویڈیو کون کے چئیرمین بھی ہیں۔ وینو گوپال نے مزید بتایا کہ عمران خان کے کرکٹر دوستوں کا بھی حلف برداری کی تقریب میں شمولیت کے لئے پاکستان جانے کا امکان ہے۔
دوسری جانب جب بھارتی وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع سے اس حوالے سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ ابھی تک بھارت نے حلف برداری کی تقریب میں شرکت کا باضابطہ فیصلہ نہیں کیا ہے۔
The post عمران خان کی تقریب حلف برداری میں معروف بھارتی تاجر کی شرکت کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2NVwWY2