کراچی: گورنر سندھ محمد زبیر نے ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکزی دفتر میں پارٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر سندھ محمد زبیر ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی دفتر بہادر آباد پہنچ گئے ہیں جہاں سربراہ ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی اور دیگر اراکین نے ان کا استقبال کیا جس کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان مذاکرات ہوئے جہاں ایم کیوایم کی جانب سے فیصل سبزواری کے علاوہ دیگر اراکین رابطہ کمیٹی بھی موجود ہیں۔
دوران ملاقات دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی سیاسی صورت حال میں گفت و شنید ہوئی جب کہ گورنر سندھ محمد زبیر نے ایم کیو ایم کو مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کا پہنچایا اور وفاق میں مضبوط اپوزیشن اتحاد میں شرکت کی دعوت دی۔ خالد مقبول صدیقی پاکستان نے محمد زبیر کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس پیشکش پر رابطہ کمیٹی سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔
واضح رہے ایم کیو ایم پاکستان عام انتخابات میں قومی اسمبلی میں 6 اور صوبائی اسمبلی میں 16 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ تحریک انصاف نے بھی وفاق میں حکومت بنانے کے لیے ایم کیو ایم پاکستان سے رجوع کیا ہے تاہم ایم کیو ایم نے تاحال حکومت یا اپوزیشن میں رہنا کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔
The post مسلم لیگ (ن)،ایم کیوایم اتحاد؛ گورنرسندھ کی خالد مقبول صدیقی سے ملاقات appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2AjY40N