گرد آلود گاڑیوں پر تصویریں بنانے والا انوکھا روسی آرٹسٹ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

گرد آلود گاڑیوں پر تصویریں بنانے والا انوکھا روسی آرٹسٹ

ماسکو: روس میں ایک فنکار ایسا بھی ہے جسے کوئی بھی گرد آلود گاڑی نظر آتی ہے تو وہ اسے ایک سیاہ کینوس سمجھتے ہوئے اس پر دلچسپ تصاویر بنادیتا ہے۔

نکیتا گولیوبیف ایک ماہر مصور ہیں اور وہ اپنی مہارت سے گرد سے اٹی کاروں کو چلتا پھرتا فن پارہ بنادیتے ہیں۔ اپنی گاڑی کو صاف نہ رکھنے والے کاہل مالکان چاہے نہ چاہے تب بھی نکیتا خاموشی سے اس پر تصویر بناتے ہیں۔ جب بھی انہیں کوئی میلی گاڑی نظر آتی ہے، وہ اس پر دستانے پہن کر انگلیاں پھیر کر زبردست تصاویر بناتے ہیں۔ بسا اوقات لوگ جان بوجھ کر اپنی کار میلی رکھتے ہیں کہ شاید نکیتا آکر اس پر تصاویر بنائیں گے۔

نکیتا کے فیس بک پیج پر آپ ان کا باقاعدہ کام بھی دیکھ سکتے ہیں جس میں مصوری، ڈیجیٹل آرٹ، ڈرائنگز اور دیگر فن پارے شامل ہیں تاہم ان کا گاڑیوں پر کیا گیا کام بہت مشہور ہوا اور سوشل میڈیا پر اسے سراہا گیا ہے۔

نکیتا عموماً شام یا رات کے وقت کاروں پر مصوری کرتے ہیں لیکن یہ حساس شاہکار گاڑی پر کپڑا پھیرتے ہی غائب ہوجاتے ہیں۔

The post گرد آلود گاڑیوں پر تصویریں بنانے والا انوکھا روسی آرٹسٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب https://ift.tt/2KC5Kzj