ترکی کا ایرانی تیل کی درآمد جاری رکھنے کا اعلان - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ترکی کا ایرانی تیل کی درآمد جاری رکھنے کا اعلان

انقرہ: ترکی نے ایرانی تیل درآمد نہ کرنے کا امریکی مشورہ ماننے سے انکار کرتے ہوئے درآمدجاری رکھنے کا اعلان کردیا۔

ترکی کے وزیر اقتصادیات نیہات زیبکی نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ ان کا ملک اس حوالے سے امریکی فیصلے کا پابند نہیں، ہمارا ملک صرف اقوام متحدہ کے فیصلوں کا پابند ہے اس سے ہٹ کر ہم صرف اپنے قومی مفاد کی پاسداری کریں گے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چند روز قبل اپنے اتحادی ملکوں سے کہا تھا کہ ایران پر نئی امریکی پابندیوں کے نومبر میں نفاذ کے بعد وہ ایرانی تیل کی درآمد روک دیں تاہم یورپی ملکوں کے علاوہ جاپان، جنوبی کوریا اور بھارت کا کہنا ہے کہ وہ ایرانی تیل کی درآمد جاری رکھیں گے بالخصوص ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر دستخط کرنیوالے فرانس ، جرمنی ، برطانیہ ، روس اور چین ایران کو اس صورتحال سے بچاسکتے ہیں۔

The post ترکی کا ایرانی تیل کی درآمد جاری رکھنے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2lOgEE2