پشاور میں کرپشن کے الزام میں عبدالولی خان یونیورسٹی کے 2 ملازم گرفتار - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پشاور میں کرپشن کے الزام میں عبدالولی خان یونیورسٹی کے 2 ملازم گرفتار

پشاور: نیب نے عبدالولی خان یونیورسٹی میں خرد برد کے الزام میں 2 ملازم گرفتار کرلیے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا نیب نے گریڈ انیس اور گریڈ اٹھارہ کے دو ملازمین پیر اسفندیار اور شفیق اللہ کو لاکھوں روپے کی خرد برد کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

نیب خیبر پختونخوا کے مطابق پیر اسفندیار اور شفیق اللہ عبدالولی خان یونیورسٹی میں تعینات تھے، ملزمان نے مردان کے یونیورسٹی میں آئی ٹی ، فرنیچر اور لیبارٹری کی مد میں لاکھوں روپے کی خرد برد کی، دونوں ملزمان نے سابق وائس چانسلر کی ایما پر لاکھوں روپے کا غیر معیاری سامان خریدا۔

The post پشاور میں کرپشن کے الزام میں عبدالولی خان یونیورسٹی کے 2 ملازم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2OkQeqI