ماسکو / نان چینگ: ریو کپ میں 17 سالہ اولگا ڈینالووک نے کیریئر کا پہلا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل اپنے قبضے میں کرلیا، انھوں نے فائنل میں روسی حریف اناستاسیا پوٹاپووا کیخلاف 7-5، 6-7 (1/7)، 6-4 سے قابو کرلیا۔
17 سالہ 7 ماہ کی اولگا نئی صدی کی پہلی اور 2015 کے بعد پہلی نوعمر چیمپئن بنی ہیں، ان سے قبل ناٹنگھم میں کروشیا کی اینا کونجا نے کم عمر فاتح بننے کا اعزاز پایا تھا، دوسری جانب نان چینگ ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ میں سیکنڈ سیڈ چینی پلیئر وانگ کیانگ نے چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا، فائنل میں ان کی ہموطن ژینگ سائی سائی 7-5 اور4-0 کے اسکور پر ریٹائرڈ ہوگئیں۔
ادھر گسٹاڈ اے ٹی پی کے فیصلہ کن معرکے میں میٹیو بریٹینی نے سیکنڈ سیڈ روبرٹو بوٹسٹا اگٹ کو 7-6 (11/9)، 6-4 سے ہرادیا۔
The post 17 سالہ اولگا نے کیریئر کا پہلا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل اپنے نام کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2vi9v3l