مشرف آئین شکنی، حکومت خصوصی عدالت بنائے بغیر رخصت - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

مشرف آئین شکنی، حکومت خصوصی عدالت بنائے بغیر رخصت

 اسلام آباد:  مسلم لیگ ن کی حکومت اپنی 5 سالہ مدت پوری کرگئی اور سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف کے خلاف آئین شکنی کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن بھی جاری نہ کیا جا سکا۔

خصوصی عدالت کے سربراہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس یحییٰ آفریدی نے 29 مارچ کو خصوصی عدالت کی سربراہی سے معذرت کی تھی جس پر7 اپریل کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس یاور علی کو غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت کا سربراہ مقررکیا گیا تھا جب کہ جسٹس نذر اکبرکو خصوصی عدالت کا رکن مقرر کیا گیا اور مجاز اتھارٹی کو نوٹیفکیشن منظوری کیلیے سمری بھجوائی گئی لیکن2 ماہ گزرنے کے باوجود نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جا سکا۔

واضح رہے کہ گزشتہ حکومت11ماہ میں پاناما لیکس جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پر حسین نوازکی تصویر لیک کرنے والے کا نام سامنے بھی نہ لا سکی۔

The post مشرف آئین شکنی، حکومت خصوصی عدالت بنائے بغیر رخصت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2kJouyp