تارکین وطن کو قانونی کارروائی کے بغیر ہی امریکا سے واپس بھیج دیا جائے گا، ٹرمپ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

تارکین وطن کو قانونی کارروائی کے بغیر ہی امریکا سے واپس بھیج دیا جائے گا، ٹرمپ

 واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا میں داخل ہونے والے غیر قانونی تارکین وطن کو عدالتی کارروائی کے بغیر ہی فوری طور پر ملک بدر کردیا جائے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تارکین وطن سے متعلق اپنی پالیسی کو واضع کرنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تحریر کیا ہے کہ امریکا کسی کو بھی اپنے ملک پر چڑھائی کرنے کی اجازت نہیں دے گا جس کے لیے اب سے کوئی بھی غیر قانونی تارکین وطن امریکا میں داخل ہوا تو انہیں بغیر کسی عدالتی کارروائی کے فوری طور واپس روانہ کر دیا جائے گا ۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ تارکین وطن کے لیے ہماری سازگار امیگریشن پالیسی اور سود مند  قوانین دراصل مضحکہ خیز ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ میکسیکو سے امریکا میں داخل ہونے والے تارکین وطن افراد میں بچوں کی بڑی تعداد بھی شامل ہوتی ہے جو اپنے والدین کے بغیر امریکا آتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں امریکا کی امیگریشن پالیسی کا مذاق اُڑایا جاتا ہے۔ تارکین وطن ان قوانین سے فائدہ اُٹھاتے ہیں جب کہ قانونی طریقے سے امریکا داخل ہونے والے طویل عرصے تک منتظر ہی رہتے ہیں۔

واضح  رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امیگریشن پالیسی میں تبدیلی کرتے ہوئے میکسیکو اور وسطی امریکا سمیت دنیا کے دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے غیر قانونی تارکین وطن کی گرفتاری اور انہیں بچوں سے علیحدہ رکھنے کا سلسلہ جاری تھا جسے امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ سمیت عالمی سطح پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

 

The post تارکین وطن کو قانونی کارروائی کے بغیر ہی امریکا سے واپس بھیج دیا جائے گا، ٹرمپ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2K60KUm