فٹبال ورلڈ کپ؛ پیشگوئی کرنے والے جانوروں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

فٹبال ورلڈ کپ؛ پیشگوئی کرنے والے جانوروں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا

ماسکو:  ورلڈ کپ کے دوران پیشگوئی کرنے والے جانوروں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

سینٹ پیٹرز برگ میں موجود بلی کے بعد جرمنی کے ایک چڑیا گھرمیں ہاتھی بھی پیشگوئیاں کرنے میں مصروف ہے، اس کے سامنے2 گول پول بنائے جاتے ہیں،ان پر الگ الگ ٹیموں کا جھنڈا ہوتا اور اس کے آگے گیند رکھی جاتی ہے جس میں وہ گیند پھینکے اسے فاتح سمجھا جاتا ہے۔

چڑیاگھر کے منتظمین کا کہنا ہے کہ اس افریقی ہاتھی کی 90 فیصد پیشگوئیاں درست ثابت ہوئی ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل جاپان میں ایک طوطے کی جانب سے ورلڈ کپ میچز کے فال نکالنے کی بھی خبر سامنے آئی تھی۔انگلینڈ میں ایک پگ بھی پیشگوئیاں کرنے میں مصروف ہے۔

The post فٹبال ورلڈ کپ؛ پیشگوئی کرنے والے جانوروں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2Mxvr1n