واٹس ایپ کا متعدد موبائل فونز پر سروس بند کرنے کا اعلان - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

واٹس ایپ کا متعدد موبائل فونز پر سروس بند کرنے کا اعلان

کیلیفورنیا: پیغام رسانی کی سب سے بڑی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے پرانے آپریٹنگ سسٹم والے آئی فونز اور اسمارٹ فونز کے لیے سروس بند کرنے کا اعلان کردیا۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹس کے مطابق واٹس ایپ نے پرانے آپریٹنگ سسٹم پر موجود موبائل ڈیوائسز پر سروس بند کرنے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے  اعلان کیا ہے کہ یکم فروری2020ء سے اینڈرائیڈ کے ورژن 2.3.7 اور اس سے پہلے والے اسمارٹ فون بشمول نوکیا ایس 40 اور آئی فون پر چلنے والے آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 7 یا اس سے پرانے سسٹم والی ڈیوائسز پر واٹس ایپ کام نہیں کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے فیس بک اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنے کا کہہ دیا

گوگل کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں 60 لاکھ افراد پرانے آپریٹنگ سسٹم والے موبائل فونز، ٹیبلٹ اور دیگر اینڈرائیڈ ڈیوائسز استعمال کررہے ہیں، یہ صارفین 2020ء تک واٹس ایپ کی سروس باقاعدگی سے استعمال کرسکیں گے تاہم وہ نیا اکاؤنٹ نہیں بناسکتے۔

دنیا بھر میں پیغام رسانی کی مقبول ترین ایپ استعمال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 50 کروڑ کے لگ بھگ ہے اور دن بدن واٹس ایپ کے استعمال کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

The post واٹس ایپ کا متعدد موبائل فونز پر سروس بند کرنے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/2lz8SOd