دل کے مریضوں کے لیے مفت ایمبولینس سروس کا آغاز - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

دل کے مریضوں کے لیے مفت ایمبولینس سروس کا آغاز

 کراچی: قومی ادارہ برائے امراض قلب کی انتظامیہ نے پہلی بارکراچی سمیت اندرون سندھ سے دل کے مریضوں کو اسپتال پہنچانے کے لیے ایمبولینس سروس شروع کرنے کااعلان کردیا۔

امن فاؤنڈیشن نے اپنی 25 ایمبولینس سروس قومی ادارہ امراض قلب کے حوالے کردیں اس حوالے سے جمعرات کوامن فاؤنڈیشن اورقومی ادارہ امراض قلب کی انتظامیہ کے درمیان معاہدے پردستخط کیے گئے۔ تقریب میں قومی ادارہ امراض قلب کے سربراہ پروفیسر ندیم قمر، ایگزیکٹوایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر حمید اللہ ملک، پروفیسرندیم حسن رضوی سمیت امن فاونڈیشن کے انتظامی افسران بھی موجود تھے۔

پروفیسر ندیم قمر نے تقریب میں بتایاکہ پہلی بار قومی امراض قلب نے امن فاؤنڈیشن کی 25ایمبولینس سروس کی خدمات حاصل کرلی ہیں ان ایمبولینس سروس کے ذریعے کراچی سمیت صوبے میں ادارے کے سیٹلائٹ اور چیسٹ پین کلینکس سے دل کے مریضوں کو قومی ادارہ امراض قلب اسپتال منتقل کیا جائے گا یہ منتقلی بلا معاوضہ ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ دل کے مریضوں کو ایسی سروس پہلی بار بلا معاوضہ فراہم کی جارہی ہے ، انھوں نے بتایا کہ ان ایمبولینس پر این آئی سی وی ڈی کا مونوگرام بھی آویزاں کیاجائے گا جس کے بعد یہ ایمبولینس سروس پہلی بار قومی ادارہ امراض قلب کے تحت شروع کی جائے گی، ایمبولینس سروسز بلا معاوضہ ہوگی، ایمبولینس سروس میں امن فاؤنڈیشن کا عملہ تعینات کیاجائے گا۔

پروفیسر ندیم قمر نے بتایا کہ قومی ادارہ برائے امراض قلب اور امن فاؤنڈیشن کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے معاہدے کے تحت 25 امن ایمبولینسز قومی ادارہ برائے امراض قلب کو عطیہ کر دی گئیں،یہ ایمبولینسیں سندھ بھر میں مریضوں کی منتقلی کے فرائض انجام دیں گی۔

دریں اثناء اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ندیم قمر نے بتایا کہ جولائی سے پہلی بار ناکارہ دل کوکارآمد بنانے کیلیے پروگرام شروع کیاجارہا ہے اس تکنیک کے ذریعے مصنوعی دل بھی لگایاجائے گا۔

پروفیسر ندیم قمر کا کہنا تھا کہ امراض قلب اسپتال مریضوں کیلیے مفت کردیا گیا ہے۔ انجیوگرافی وپلاسٹی سے لیکر مصنوعی دل لگانے کا تمام علاج مفت کردیا گیا ہے ہم امراض قلب کے اسپتال کو دنیا کا بہترین کارڈیک اسپتال بنارہے ہیں اس حوالے سے اسپتال میں خصوصی ٹیم بھی تیار کرلی گئی۔

انھوں نے کہاکہ اسپتال میں مفت علاج کی فراہمی کے بعد مریضوں کا غیر معمولی دباؤ میں اضافہ ہوگیا لیکن ہم انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اب کوئی مریض دل کی بیماری کے علاج سے محروم نہیں رہ سکے گا، اسپتال میں علاج ومعالجے کیلیے کسی بھی سطح پر پیسے نہیں لیے جارہے ہیں۔

The post دل کے مریضوں کے لیے مفت ایمبولینس سروس کا آغاز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » صحت https://ift.tt/2M7FACz