چکر، متلی و پٹھوں میں درد ہیٹ اسٹروک کی علامات ہیں، ماہرین طب - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

چکر، متلی و پٹھوں میں درد ہیٹ اسٹروک کی علامات ہیں، ماہرین طب

کراچی: بے چینی، کمزوری ، غنودگی، تیز نبض، بلڈ پریشرکم ہونا ، چکر آنا ،قے ہونا، چڑچڑاپن اور پٹھوں میں درد ہیٹ اسٹروک کی علامات ہیں۔

ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ افرادکی طبی امداد کے لیے متاثرہ شخص کو سایہ دار جگہ پر لیٹادیں اور ٹانگے اوپرکر دیں،سانس لینے کے عمل کو یقینی بنائیں،پینے کے لیے صاف پانی پلائیں، جسم پر برف یا ٹھنڈا پانی لگائیں،نبض اور خون کا دورانیہ چیک کریں، متاثرہ شخص کوفوری طور پر اسپتال منتقل کریں۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے ماہرین طب نے کہا ہے کہ رمضان میں گرمی کی شدت سے بچاؤ کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اپنا نے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ضروری طور پر دن (صبح 11 بجے سے سہ پہر 4بجے تک )گھر سے باہرہر گز نہ نکلیں، اگر گھر سے باہر جانا ضروری ہو توکوشش کریں کہ سایہ دار راستہ اختیارکریں،اگر دھوپ میں جانا پڑے تو سر پر ٹوپی یاگیلا رومال (کپڑا) رکھیں اور بار بار منہ کودھوئیں،افطار اور سحری کے درمیان12سے 15گلاس پانی،مشروبات یا پھلوں کا جوس استعمال کریں۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا احتیاطی تدابیرکے حوالے سے کہنا ہے کہ سحری میں نمک کا استعمال کم کیاجائے تاکہ دن میں پیاس زیادہ نہ لگے،دن میں کُھلے آسمان میں کسی بھی کھیل کود میں حصہ نہ لیں،گرم موسم میں ہلکے اور نرم کپڑے ہی پہنیںاور سیاہ یا گہرے رنگ کے کپڑوں کا استعمال ہر گز نہ کریں،بچے اور بزرگ گرمی میں بہت احتیاط کریں کیونکہ ان کی قوت مدافعت کم ہوتی ہے،اس لیے انھیں زیادہ خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

گھرکا پکا ہوا افطار اور سحری اور کھانا کھائیں ،تلی ہوئی چیزوں کا (سموسے ، رول، پکوڑے وغیرہ) استعمال کم سے کم کریں، پانی ابال کر استعمال کریں  بجے سے سہ پہر 4بجے تک )گھر سے باہرہر گز نہ نکلیں، اگر گھر سے باہر جانا ضروری ہو توکوشش کریں کہ سایہ دار راستہ اختیارکریں،اگر دھوپ میں جانا پڑے تو سر پر ٹوپی یاگیلا رومال (کپڑا) رکھیں اور بار بار منہ کودھوئیں۔

افطار اور سحری کے درمیان12سے 15گلاس پانی،مشروبات یا پھلوں کا جوس استعمال کریں،پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا احتیاطی تدابیرکے حوالے سے کہنا ہے کہ سحری میں نمک کا استعمال کم کیاجائے تاکہ دن میں پیاس زیادہ نہ لگے،دن میں کُھلے آسمان میں کسی بھی کھیل کود میں حصہ نہ لیں،گرم موسم میں ہلکے اور نرم کپڑے ہی پہنیں اور سیاہ یا گہرے رنگ کے کپڑوں کا استعمال ہر گز نہ کریں۔

بچے اور بزرگ گرمی میں بہت احتیاط کریں کیونکہ ان کی قوت مدافعت کم ہوتی ہے،اس لیے انھیں زیادہ خطرات لاحق ہو سکتے ہیں،گھرکا پکا ہوا افطار اور سحری اور کھانا کھائیں ،تلی ہوئی چیزوں کا (سموسے ، رول، پکوڑے وغیرہ ) استعمال کم سے کم کریں، پانی ابال کر استعمال کریں ۔

The post چکر، متلی و پٹھوں میں درد ہیٹ اسٹروک کی علامات ہیں، ماہرین طب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » صحت https://ift.tt/2JczMpq