ممبئی: بھارت کی مختلف ریاستوں میں کئی گھنٹوں تک مسلسل جاری رہنے والی بارش کے نتیجے میں کم از کم 4 افراد ہلاک جب کہ 15 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں مون سون کی پہلی بارش نے ہی تباہی مچادی ہے، ریاست کے دارالحکومت ممبئی اور اطراف کے علاقوں میں اتوار کی دوپہر سے بارش شروع ہوئی جو مسلسل کئی گھنٹوں تک جاری رہی، بارش کی باعث سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں، سیکڑوں گاڑیاں خراب ہو کر شاہراؤں پر کھڑی ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک معطل ہوگئی ہے جب کہ درخت، مکانات کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے کم از کم 4 افراد ہلاک اور 15 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ ریاست گجرات کے کئی علاقے بھی موسلا دھار بارش کی زد میں آئے ہیں۔
بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق ممبئی اور گرد و نواح میں گزشتہ روز سے اب تک 231 ملی میٹر بارش ہوچکی ہے۔ اس قدر بارش کی وجہ بیک وقت ہوا کے دو کم دباؤہیں، جن میں سے ایک گجرات جب کہ دوسرا خلیج بنگال میں موجود ہے۔ جس کی وجہ سے بارشوں کا سلسلہ مزید 2 سے 3 روز تک جاری رہ سکتا ہے۔
ممبئی میں بارش سے ہونے والی تباہی کی تصویری جھلکیاں
The post بھارت میں بارش نے تباہی مچا دی، متعدد افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2MlOV90