سندھ ہائیکورٹ کا اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی بھرتی کا حکم - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سندھ ہائیکورٹ کا اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی بھرتی کا حکم

 کراچی: عدالت عالیہ سندھ نے ڈاکٹروں کی خالی آسامیاں پرکرنے کا حکم دے دیاْ

سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل عملے کی کمی کے معاملے کی پیش رفت رپورٹ عدالت عالیہ میں پیش کردی گئی،کراچی، شکارپور، تھرپارکر،سکھر، بدین ، ٹھٹھہ اور لاڑکانہ سمیت11 اضلاع سے متعلق رپورٹ پیش کی جاچکی ہے۔

ایڈیشنل سیکریٹری صحت نے عدالت کو بتایا کہ ڈسٹرکٹ اسپتال شکار پور میں 79 ڈاکٹروں اور سرجن کی اسامیاں خالی ہیں، عدالتی حکم پر شکارپور میں ڈاکٹروں اور سرجن کی خالی اسامیوں پر ڈاکٹروں کوتعینات کردیا گیا،شکارپورکے اسپتال میں 6 ڈاکٹروں کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

ڈاکٹروں میں کارڈیالوجسٹ، گائناکولوجسٹ، بچوں کے اسپیشلسٹ اور دیگر شعبوں کے ڈاکٹر شامل ہیں ، ڈاکٹر کراچی اور دیگر اسپتالوں سے نکال کر شکار پور منتقل کیے گئے ہیں،ڈاکٹروں نے سرکاری اسپتالوں میں کام شروع کردیا ہے۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں سیکڑوں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل عملے کی اسامیاں خالی ہیں،3سال سے سرکاری اسپتالوں میں گائناکولوجسٹ، پیتھالوجسٹ، سرجن ،چائلڈ اسپیشلسٹ سمیت اہم اسامیاں خالی ہیں اس وقت صوبے بھر کے اہم ترین سرکاری اسپتالوں کو 4 ہزار ڈاکٹروں کی کمی کا سامنا ہے۔

عدالت نے ڈاکٹروں کی خالی اسامیاں پر کرنے کا حکم جاری کردیا،دریں اثنا سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان اسٹیل ملزکے 350 سے زائد ملازمین کو مستقل کرنے سے متعلق کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔

علاوہ ازیں سندھ ہائی کورٹ نے کمیٹی کو 3ماہ میں ملازمین کی اہلیت جانچ کرمستقل کرنے کا بھی حکم دیا،عدالت میں شعاع النبی ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ اسٹیل ملزمیں ملازمین 20،20 سال سے کنٹریکٹ پر کام کررہے ہیں دیگر ملازمین کو مستقل کردیا گیا ہے،درخواست گزاروں کو نظر انداز کردیا گیا،ملازمین اسٹیل ملز کے ایجوکیشن اور ٹیکنیکل ڈپارٹمنٹ میں ملازمت کررہے ہیں۔

The post سندھ ہائیکورٹ کا اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی بھرتی کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2J6acXe