بھارتی انتہا پسندوں کا گائے ذبح کرنیوالے بزرگ پر تشدد - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

بھارتی انتہا پسندوں کا گائے ذبح کرنیوالے بزرگ پر تشدد

نئی دہلی: بھارت میں انتہا پسند ایک بار پھر بے قابو ہو گئے، اتر پردیش میں کٹر ہندوؤں نے گائے ذبح کرنے پر 65 سالہ مسلمان شہری کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کر دیا۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت میں اقلیتی شہریوں کیلیے زندگی بسر کرنا محال کر دیا گیا، اترپردیش میں 45 سالہ شخص کی تشدد سے ہلاکت کے بعد ایک اور واقعہ پیش آیا جب انتہا پسند ہندوؤں نے ضلع ہاپر میں 65 سالہ مسلمان شہری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

سوشل میڈیا پر وائرل فوٹیج میں ہندو نوجوانوں کو معمر شخص سمیع الدین پر تشدد کرتے دکھایا گیا ہے۔ بھارت میں ایک ہفتے کے دوران گائے ذبح کرنے کے الزام میں مسلمانوں پر تشدد کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

The post بھارتی انتہا پسندوں کا گائے ذبح کرنیوالے بزرگ پر تشدد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2IlW6Me