تیز قدموں سے چلیے اور طویل زندگی پائیے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

تیز قدموں سے چلیے اور طویل زندگی پائیے

سڈنی آسٹریلیا: تیز قدموں سے چلنے والے افراد کےلیے ایک اور خوشخبری یہ ہے کہ یہ صحتمندانہ عادت ان کی قیمتی زندگی کو مزید طویل بناسکتی ہے۔

ماہرین نے اصرار کیا ہے کہ جب جب پیدل چلنے کا موقع ملے تو تیز قدموں سے چلیے جو اوسط 5 سے 7 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار ہوتی ہے۔ اس سے انسان کئی امراض سے بچ سکتا ہے اور یوں عمر میں 20 فیصد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔ اگر آپ اس سے بھی زیادہ تیز چل سکتے ہیں تو اسے نیم دوڑ کہیں گے اور اس سے زندگی کا دورانیہ بڑھنے کا امکان 24 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

یونیورسٹی آف سڈنی میں واقع چارلس پرکنس سینٹر اینڈ اسکول آف پبلک ہیلتھ کے ماہر ایمانویل اسٹیماٹاکِس نے اپنے ساتھیوں کے مدد سے یہ سروے کیا ہے۔ ان کا اصرار ہے کہ چلنے کا انداز اتنا تیز رکھا جائے کہ سانس پھولے اور کچھ پسینہ بھی بہے کیونکہ یہ عادت زندگی بڑھانے کےلیے بہت مفید ثابت ہوسکتی ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق تیز چلنے کا عادت دل و دماغ کو طاقت دیتی ہے اور امراضِ قلب سے محفوظ رکھتی ہے۔ اس ضمن میں ماہرین نے 1994 سے 2008 کے درمیان اسکاٹ لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے 11 اہم سروے کا ڈیٹا چھانا ہے۔ اگرچہ اس مطالعے میں عمر، جسامت، نسل، رنگ، طرزِ زندگی، باڈی ماس انڈیکس اور دیگرعوامل کو شامل کیا گیا تھا لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ تیز قدموں سے چلنا کینسر کو چھوڑ کر بقیہ کئی بڑے امراض سے موت کو دور رکھتا ہے اور ان امراض کے حملے کو بھی روکتا ہے۔

ماہرین نے کہا ہے کہ لوگوں کے پاس پیدل چلنے کا وقت نہیں ہوتا اور اسی لیے جب جب چہل قدمی کا موقع ملے اسے تیزقدمی میں تبدیل کیا جائے۔ ماہرین نے یہ تحقیقات برطانوی جرنل اسپورٹس میڈیسن میں شائع کرائی ہیں۔

The post تیز قدموں سے چلیے اور طویل زندگی پائیے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » صحت https://ift.tt/2JkiU3h