تجربہ گاہ میں تیار ہیرے 90 فیصد کم قیمت پر فروخت کرنے کا اعلان - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

تجربہ گاہ میں تیار ہیرے 90 فیصد کم قیمت پر فروخت کرنے کا اعلان

 لندن: ہیرے فروخت کرنے والی عالمی کمپنی ڈی بیئرز نے 130 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ تجربہ گاہ میں تیارکردہ ہیروں کی فروخت اس سال شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہیرے اصل کے مقابلے میں صرف 10 فیصد قیمت پر دستیاب ہوں گے۔

تجربہ گاہ میں اس طرح بننے والی اس شے کو ہیرا ہی کہا جائے گا عام آنکھ سے دیکھیں تو کان سے نکلے ہیرے اور تجربہ گاہ  کے ہیروں میں کوئی فرق نظر نہیں آتا۔

ڈی بیئرز نے لیب میں تیارکردہ ہیروں کو ’لائٹ باکس‘ کا نام دیا ہے جسے اس سال خزاں میں امریکا بھر میں فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔ ڈی بیئرز اب بھی ہیرے کی 90 فیصد عالمی مارکیٹ پر قابض ہے ایک قیراط قدرتی ہیرا پاکستانی روپوں میں 8 لاکھ میں فروخت ہوتا ہے جبکہ لائٹ باکس سیریز کا ایک قیراط ہیرا 80 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔

ڈی بیئرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بروس کلیور نے بتایا کہ تجربہ گاہوں میں ہیرے چند دنوں میں تیار ہوجاتے ہیں۔ اس میں کاربن کا چھوٹا ٹکڑا ایک ویکیوم خانے میں رکھا جاتا ہے اور اسے دباؤ فراہم کیا جاتا ہے۔

اسے میتھین اور ہائیڈروجن گیس سے 3000 درجے سینٹی گریڈ پر گرم کیا جاتا ہے جس کے بعد کاربن ایٹم جمع ہونا شروع ہوجاتے ہیں اور بعد میں تیزرفتار ہوا ڈال کر ان ہیروں کو صاف و شفاف بنایا جاتا ہے۔ اس طرح عین اصل ہیرے کی ایک کاربن کاپی تیار ہوجاتی ہے۔ ماہرین کے مطابق ایک گھنٹے میں 0.0002 ملی میٹر ہیرا نمو پذیر ہوتا ہے۔

The post تجربہ گاہ میں تیار ہیرے 90 فیصد کم قیمت پر فروخت کرنے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/2xwqHXf