درآمدی ایل پی جی کی قیمت 8 روپے فی کلو بڑھ گئی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

درآمدی ایل پی جی کی قیمت 8 روپے فی کلو بڑھ گئی

 کراچی:  ایل پی جی کی جون 2018 کے لیے فی ٹن سعودی آرامکوکنٹریکٹ پرائس 56.60 ڈالربڑھ کر560 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی سطح پر درآمدی ایل پی جی کی فی کلوگرام قیمت بشمول ٹیکسز8 روپے بڑھ گئی ہے جس پر3 جون سے ممکنہ طور پر عمل درآمد ہوگا۔

آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین علی حیدر نے ’’ایکسپریس‘‘ کو بتایا کہ ایل پی جی کی سعودی آرامکو کنٹریکٹ پرائس میں اضافہ دراصل مائع پٹرولیم گیس کے مرکبات بیوٹین اور پروپین کی قیمتیں بڑھنے سے ہوا ہے تاہم مقامی طور پر پیداہونے والی ایل پی جی کی لاگت میں کوئی اضافہ نہیں ہوا لیکن خدشہ ہے کہ مقامی ایل پی جی پروڈیوسرز بھی مقامی ایل پی جی کی قیمت میں بھی کنٹریکٹ پرائس میں اضافے کے تناسب سے قیمتیں بڑھانے کا اعلان کردیں گے۔

علی حیدر نے بتایا کہ ایل پی جی اسٹیک ہولڈرز، ڈسٹری بیوٹرزاورمقامی پروڈیوسرزکو پہلے سے معلوم تھا کہ جون2018 کے لیے ایل پی جی کی کنٹریکٹ پرائس میں نمایاں اضافہ ہوگا اور اسی ممکنہ اضافے کے خدشات کے پیش نظرایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی چیئرپرسن عظمی عادل خان کوپہلے سے بھیجے گئے۔

ایک مکتوب میں درخواست کی گئی تھی کہ وہ ماہ رمضان المبارک اور عیدالفطر کے موقع پر پاکستانی صارفین کو ریلیف دلوانے کیلیے پروڈیوسرز کوایل پی جی کی قیمتیں نہ بڑھانے کا پابند بنائیں کیونکہ کنٹریکٹ پرائس میں ہونیوالے اضافے کو جواز بناکرپروڈیوسرزمن انداز میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر ڈالیں گے۔

The post درآمدی ایل پی جی کی قیمت 8 روپے فی کلو بڑھ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2J5PjaF