رسد بڑھنے سے پھٹی کی خریداری، نئی روئی 8100 روپے فی من فروخت - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

رسد بڑھنے سے پھٹی کی خریداری، نئی روئی 8100 روپے فی من فروخت

کراچی: مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران نئی فصل کی کپاس کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

عید الفطر کی طویل تعطیلات کے بعد منگل کو عید ملن کے تقریبات کے بعد جزوی طور پر شروع ہونے والے کاروبارمیں صوبہ سندھ کے کپاس پیدا کرنے والے زیریں علاقوں میں تعطیلات کے دوران جمع ہونے والی پھٹی کی رسد میں اضافہ ہونے کی وجہ سے سندھ میں 7 جننگ فیکٹریوں نے پھٹی کی خریداری شروع کردی ہے اور تقریبا تمام فیکٹریوں نے روئی کے سودے فی من 7800 تا 8000 روپے پر کر لیے لیکن بعد ازاں پھٹی کی رسد کم ہونے کی صورت میں جننگ فیکٹریوں میں پھٹی کی آمد کم ہوگئی ہے۔

جننگ فیکٹریوں نے اپنی استطاعت سے زیادہ روئی فروخت کردی۔ ملوں کی جانب سے بھی روئی کی خریداری میں اضافہ ہوگیا، نتیجتا کاروبارپر جمود ساطاری ہوگیا۔ فی الحال روئی کی فی من قیمت 8050 تا 8100 روپے اور فی 40 کلوگرام پھٹی کی قیمت 3800 تا 4150 روپے ہے تاہم فی الحال جنرز کے پاس پرانے اسٹاک کی روئی کی تقریبا 50 تا 60 ہزار گانٹھیں موجود ہے جس کی فی من قیمت5500 تا 7600 روپے چل رہی ہے۔

کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے فی من اسپاٹ قیمت100 روپے کی کمی کرکے7500 روپے پر بند کیا۔ کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ سندھ کے زیریں علاقوں سے کپاس کی فصل کی صورتحال تشویشناک ہے۔

صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ میں ملک میں سب سے زیادہ تقریبا 13 تا 14 لاکھ گانٹھوں کی پھٹی پیدا ہوتی ہے۔ اس سے نچلے کے علاقوں میں 6 تا 7 لاکھ گانٹھوں کی پھٹی ہوتی ہے لیکن اس سال پانی کی شدید کمی اور شدید گرمی کے سبب کپاس کی بوائی تسلی بخش نہ ہوسکی جس کی وجہ سے ضلع سانگھڑ سے نیچے کے علاقوں میں تقریبا 20 لاکھ گانٹھوں کی کپاس کی پیداوار ہوتی ہے لیکن اس سال تقریبا 30 تا 35 فیصد کاشت کم ہونے کی صورت میں ان علاقوں میں روئی کی 4 تا 5 لاکھ گانٹھیں کم پیدا ہونے کا خدشہ بتایا جاتا ہے۔

علاوہ ازیں کچھ علاقوں میں کچی پھٹی کے سبب پیلی پھٹی کی بھی شکایت موصول ہورہی ہے تاہم فی الحال نواب شاہ، بے نظیر آباد سے اوپر کے علاقوں میں پیداوار اچھی ہونے کی رپورٹ موصول ہورہی ہیں۔

نسیم عثمان نے بتایا کہ بین الاقوامی کپاس منڈیوں میں بھی امریکا کی جانب سے چین یورپ اور بھارت کے ساتھ تجارتی سرد جنگ شروع ہونے کی وجہ سے روئی کے بھاؤ میں اتار چڑھاؤ ہورہا ہے۔ خصوصی طور پر گزشتہ دنوں نیویارک کاٹن کے وعدے کا بھاؤ بڑھ کر فی پاونڈ 82-94 امریکن سینٹ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا جو بعد ازاں امریکن سینٹ کی غیر معمولی کمی کے بعد 83 سینٹ کی کم سطح پر آگیا۔

اسی طرح بھارت میں بھی روئی کے بھاؤ میں اتار چڑھاؤ کا عالم ہے گو کہ آئندہ سیزن میں بھارت میں روئی کی پیداوار کا ہدف تین کروڑ 50 لاکھ گانٹھوں کا بتایا جاتا ہے۔ کپاس کی بوائی جو گزشتہ سال 122 لاکھ ہکٹر پر ہوئی تھی وہ کم ہوکر 114 لاکھ ہیکٹر پر ہوگئی۔ برازیل اور آسٹریلیا میں کپاس کی پیداوار تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔ آئندہ سال دنیا میں کپاس کی پیداوار کے نسبت کھپت زیادہ ہونے کے سبب روئی کے بھاؤ میں استحکام یا تیزی رہنے کا ماہرین اندازہ بتا رہے ہیں۔

بہر حال پاکستان میں حکومت نے روئی کا پیداواری تخمینہ ایک کروڑ 43 لاکھ گانٹھوں کا لگایا۔روئی کی پیداوار کے متعلق قیاس آرائی قبل از وقت ہے ابھی کئی مراہم ہیں۔ ڈالر مضبوط ہونے کے سبب ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمد میں اضافے کا رجحان بھی غالب ہوگیا ہے۔

 

The post رسد بڑھنے سے پھٹی کی خریداری، نئی روئی 8100 روپے فی من فروخت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2MWkp70