امریکی نوجوان صرف 8 منٹ میں سیپی کے 480 کیڑے کھاگیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

امریکی نوجوان صرف 8 منٹ میں سیپی کے 480 کیڑے کھاگیا

نیواورلینز: امریکہ میں صدفے (اویسٹر) میں چھپے کیڑوں کو کھانے کے عالمی مقابلے میں ایک نوجوان نے صرف 8 منٹ میں 480 کیڑے کھا کر ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔  

امریکہ میں ہرسال اویسٹر میلہ منعقد ہوتا ہے جس میں اویسٹر کھانے والے افراد مدعو کیے جاتے ہیں اور اس سال یہ مقابلہ تین جون کو منعقد ہوا جس میں پورے امریکا سے سات افراد شریک ہوئے اور دریائے مسی سپی کے پاس وولڈنبرگ پارک میں یہ مقابلہ منعقد کیا گیا۔

اس سال کا مقابلہ ڈیرن بریڈن نے جیتا جن کا تعلق ورجنییا کے علاقے اورنج کاؤنٹی سے تھا جبکہ دوسرے نمبر پر دفاعی چیمپیئن مشیل لیسکو رہیں اور انہوں نے اس عرصے میں 27 درجن اویسٹر کھائے۔ تیسرے نمبر پر نیواورلین کے ایڈریان مورگن تھے جنہوں نے 26 درجن صدفے اپنے پیٹ میں اتارے۔

یہ مقابلہ بہت ہی دلچسپ ثابت ہوتا ہے اور اس سال اس کے لیے انتظامیہ نے 4000 صدفے رکھے تھے جن کو بڑی نفاست سے طشتریوں میں سجایا گیا تھا۔ شرکا تیزی ایک کے بعد ایک صدفے کھاتے رہے اور رضاکار ان کے آگے اویسٹر سے بھری طشتریاں سجاتے رہے جبکہ شرکا میزوں پر جھک کر انہیں تیزی سے معدے سے میں اتارتے رہے۔

بریڈن نے 480 اویسٹر 8 منٹ میں چٹ کرڈالے اور یہ مقابلہ اپنے نام کرلیا جو ایک نیا ریکارڈ بھی ہے۔

The post امریکی نوجوان صرف 8 منٹ میں سیپی کے 480 کیڑے کھاگیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب https://ift.tt/2JeLNil