فنڈز جاری ہونے کے باوجود تعلیمی ملازمین کو 6 ماہ کی تنخواہ نہ مل سکی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

فنڈز جاری ہونے کے باوجود تعلیمی ملازمین کو 6 ماہ کی تنخواہ نہ مل سکی

اسلام آباد: تعلیمی ملازمین کو عید الفطر کے موقع پر بھی گزشتہ 6 ماہ کی رکی ہوئی تنخواہیں جاری نہیں کی گئیں۔

وفاقی تعلیمی اداروں میں تدریسی خدمات انجام دینے والے کنٹریکٹ ودیہاڑی دارملازمین کو عید الفطرکے موقع پربھی گزشتہ چھ ماہ کی رکی ہوئی تنخواہیں جاری نہیں کی گئیں جب کہ تنخواہوں کی سمری منظور ہو چکی ہے۔

اکتیس کروڑ سے زائد کا بجٹ جاری اور لسٹیں تیار ہونے کے باوجودپندرہ ہزار ماہانہ پر مشتمل انتہائی کم اعزازیہ جاری نہ ہونے سے غریب ملازمین عید الفطر انتہائی کسمپرسی کی حالت میں گزارنے پرمجبورہیں۔

The post فنڈز جاری ہونے کے باوجود تعلیمی ملازمین کو 6 ماہ کی تنخواہ نہ مل سکی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2MtAsJ6