ایل این جی کے ایشیائی نرخ 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ایل این جی کے ایشیائی نرخ 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

 کراچی:  چین، بھارت اور جنوبی کوریا میں طلب بڑھنے سے ایشیائی مارکیٹس میں قدرتی مائع گیس (ایل این جی) کی قیمتیں بڑھ کر 2014کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

توانائی ماہرین کاکہناہے کہ چین نے گزشتہ دنوں خام تیل کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے ایل این جی کی بڑے پیمانے پر اسپاٹ خریداری کی تھی، ایشیائی ممالک میں گرمی کی شدت سے بھی ایل این جی کی کھپت بڑھی جس سے قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوا مگر اس کی وجہ سے ایل این جی کی کھپت میں کمی آسکتی ہے کیونکہ صنعتی صارفین توانائی کے متبادل ذرائع اختیار کریں گے۔

ماہرین کے مطابق ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کی 3 وجوہ ہیں جن میں گیس فیلڈز میں مینٹی ننس کے باعث قدرتی گیس کی پیداوار میں کمی، صنعتوں کی تیل سے گیس پر منتقلی کی وجہ سے کھپت میں اضافہ اور آنے والے موسم سرما کے لیے ذخیرہ اندوزی شامل ہیں۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ رواں موسم گرما میں بھارت، پاکستان سمیت ایشیائی ممالک میں گرمی کی شدت گزشتہ برسوں سے زیادہ ہے جس سے آنے والے دنوں میں ایل این جی کی قیمتیں مزید بڑھنے کے قوی امکانات ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق سال2018کے ابتدائی5ماہ کے دوران چین اور پاکستان کی ایل این جی کی درآمدات میں 50فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ بھارت جنوبی کوریا تائیوان اور سنگاپور کی ایل این جی درآمدات بھی 15 سے 30 فیصد تک بڑھی ہیں، بھارت میں کول پاور پلانٹس میں خرابیوں کے ساتھ پانی کی سطح کم ہونے سے بجلی کی پیداوار کم ہونے سے ایل این جی کی کھپت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے اور صوتحال یہی رہی تو ایل این جی کی قیمت12ڈالر ایم بی ٹی یو سے تجاوز کرسکتی ہے۔

The post ایل این جی کے ایشیائی نرخ 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2Js0m2c