گوئٹے مالا سٹی: گوئٹے مالا میں آتش فشاں پھٹنے سے راکھ میں دبی کم سن بچی معجزانہ طور پر زندہ بچ گئی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق گوئٹے مالا میں فیوگو آتش فشاں پھٹنے سے جہاں 70 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہوگئے وہیں 72گھنٹوں سے راکھ میں دبی ایک کم سن بچی کو ریسکیو اہلکاروں نے زندہ نکال لیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے سرگرم ریسکیو اہلکاروں کو راکھ میں دبی ایک کم سن بچی کے زندہ ہونے کا سراغ ملا تو فوری طور پر امدادی کارروائیاں کرکے بچی کو بحفاظت زندہ نکال لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:گوئٹے مالا میں آتش فشاں پھٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 75 ہو گئی
ترجمان ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے بتایا کہ آتش فشاں کے پھٹنے کے 3 دن بعد بچی کو زندہ بچالیا گیا ہے تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ راکھ میں دبے افراد کے زندہ بچنے کے امکانات معدوم ہوتے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ آتش فشاں نے راکھ کو آسمان کی جانب 10 کلومیٹر اوپر تک پھیلا دیا تھا جس کے نتیجے میں گہرے سیاہ دھویں کے بادل چھا گئے تھے اور گرم ہوا چل پڑی تھی جس میں گرم سیال مادے بھی شامل تھے ۔
The post گوئٹے مالا؛آتش فشاں پھٹنے کے 3 دن بعد راکھ میں دبی بچی کو زندہ نکال لیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2LnGEB5