گرمی کا زور ٹوٹ گیا، درجہ حرارت 35 ڈگری ہوگیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

گرمی کا زور ٹوٹ گیا، درجہ حرارت 35 ڈگری ہوگیا

کراچی: شہر میں یکم رمضان سے جاری گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور ہفتے کو درجہ حرارت 35 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کو شہر کا موسم گرم مرطوب رہا کئی روز کے مقابلے میں ہفتہ کو گرمی کافی کم رہی ،سمندر کی سمت سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کی جنوب مغربی ہواؤں کی وجہ سے پارہ زیادہ نہیں بڑھا۔

گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت 26 جبکہ زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا صبح کے وقت غیر معمولی طور پر نمی کا تناسب 72 فیصد جبکہ باقی دن نمی کا تناسب بڑھنے سے موسم گرم مرطوب رہا آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

 

The post گرمی کا زور ٹوٹ گیا، درجہ حرارت 35 ڈگری ہوگیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2J8ce9i