کوئٹہ میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 3 کان کن جاں بحق - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کوئٹہ میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 3 کان کن جاں بحق

کوئٹہ: سنجدی کے علاقے میں کوئلے کی کان گیس بھرجانے کے باعث دھماکے سے بیٹھ گئی جس کے نتیجے میں 3 کان کن جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سنجدی کے علاقے میں کوئلے کی کان گیس بھرجانے کے باعث دھماکے سے بیٹھ گئی جس کے نتیجے میں 3 کان کن جاں بحق ہوگئے جب کہ 7 زخمی ہوگئے ہیں، چیف انسپکٹر کول مائن نے واقعے میں 3 کان کنوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کان بیٹھنے کے باعث کان میں دبنے والے دیگر 7 مزدوروں کو بے ہوشی کی حالت میں نکال لیا گیا اور انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : کوئٹہ میں کوئلے کی 3 کانیں بیٹھنے سے 23 مزدور جاں بحق

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی بلوچستان میں کوئلےکی دو کانوں میں میتھین گیس بھرنے سے دھماکے کے باعث 23 کان کن جاں بحق ہوگئے تھے۔

The post کوئٹہ میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 3 کان کن جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2HfG4CM