25، 50 پیسوں کے سکے مارکیٹ سے غائب کردیے گئے، شہری - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

25، 50 پیسوں کے سکے مارکیٹ سے غائب کردیے گئے، شہری

 کراچی: 5 پیسے،10پیسے،25، 50 پیسوں کے سکے مارکیٹ سے جان بوجھ کرغائب کردیے گئے۔

سندھ ہائی کورٹ نے سکوں کے غائب کرنے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت وقت کی کمی کے باعث ملتوی کردی جب کہ درخواست گزارکا کہنا تھاکہ5 پیسے،10پیسے،25، 50 پیسوں کے سکے مارکیٹ سے جان بوجھ کرغائب کردیے۔

88 ارب روپے کے سکے مارکیٹ سے غائب کیے گئے،سکوں کے غائب ہونے سے عوام پر بوجھ پڑھ رہا ہے ،خصوصا پٹرول پمپ مالکان سکوںکی صورت میں اضافی رقم واپس نہیں کرتے، سندھ ہائی کورٹ کی3رکنی لارجر بینچ نے اسکول فیسوں میں اضافے سے متعلق کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

سندھ ہائی کورٹ میں اسکول فیسوں میں اضافے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران جسٹس عقیل عباسی کا کہنا تھا عوام کا بڑا طبقہ بھاری فیسیں ادا نہیں کرسکتا،مختلف طبقات کے درمیان امتیاز ختم کرنے کے لیے حکومت نے کیا پالیسی بنائی ؟ بدقسمتی سے حکومت شاید چاہتی ہی نہیں کہ شہری تعلیم حاصل کریں۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اسکول فیس میں اضافے کا تناسب مقرر کرنے کے لیے بااختیار ہے،نجی اسکولز کو ضابطے میں رکھنے کے لیے پالیسی بنانا حکومت کا استحقاق ہے، 2رکنی بینچ نے سپریم کورٹ کی ہدایت اور گائیڈ لائن کو بھی نظر انداز کیا،نجی اسکولوں کو مناسب منافع کمانے کا اختیار ہے مگر تعلیم کو کاروبار بنانے اور فیسوں میں من مانا اضافے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

بیکن ہاؤس اسکول کے وکیل بیرسٹر کمال اظفر نے کہا کہ اسکولز رجسٹریشن اتھارٹی کرپشن کا ادارہ بن چکا ہے ، معیاری تعلیم دینے والے اسکولوں کو فراہم کردہ سہولتوں کے مطابق فیس مقرر کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، عدالت نے وکلا کے مزید دلائل کیلیے سماعت ملتوی کردی۔

The post 25، 50 پیسوں کے سکے مارکیٹ سے غائب کردیے گئے، شہری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2xwhazv