کرکٹ ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کا ٹکراؤ 21 ستمبر کومتوقع - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کرکٹ ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کا ٹکراؤ 21 ستمبر کومتوقع

 دبئی:  رواں برس ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کا ٹکراؤ 21 ستمبر کو متوقع ہے ون ڈے فارمیٹ میں کھیلے جانے والے اس ٹورنامنٹ کے تمام میچز دبئی اور ابوظبی میں ہوں گے۔

مجوزہ شیڈول کے مطابق 18 ستمبر کو پہلا میچ پاکستان اور کوالیفائر کے درمیان ہوگا، اسی روز بنگلہ دیش کی ٹیم کا سری لنکا سے سامنا ہونا ہے، بھارت اپنا پہلا میچ اگلے روز کوالیفائرز کے ساتھ کھیلے گا۔

21 ستمبر کو پاک بھارت مقابلے کے ساتھ بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان بھی مقابلہ طے ہے۔ اس سے قبل اگست میں ملائیشیا میں ایشیا کپ کوالیفائرز ایونٹ ہوگا جس کی فاتح ٹیم ایشیا کپ میں پہلے پاکستان اور بعد میں بھارت کا مقابلہ کرے گی۔ ایشیا کپ کا گذشتہ ایڈیشن ٹوئنٹی 20 طرز میں ہوا تھا تاہم آئندہ برس ورلڈ کپ کی وجہ سے اس بار یہ ایونٹ ون ڈے فارمیٹ میں منعقد ہوگا۔

The post کرکٹ ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کا ٹکراؤ 21 ستمبر کومتوقع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2ts2op0