واشنگٹن: بین الاقوامی ہیکرز کے گروہ نے دنیا بھر میں استعمال ہونے والی گھریلو اور دفتری انٹرنیٹ ڈیوائسز ’راؤٹرز‘ تک رسائی حاصل کرلی ممکنہ نقصان سے بچنے کے لیے ایف بی آئی اے نے خصوصی ہدایات جاری کردیں۔
امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے خبردار کیا ہے کہ بین الاقوامی ہیکرز گھر اور دفاتر میں استعمال ہونے والی انٹرنیٹ ڈیوائس ’راؤٹرز‘ تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں اس لیے صارفین ممکنہ سائبر حملوں سے بچنے کے لیے فوری طور پر اپنے ’راؤٹرز‘ کو ’ری بُوٹ‘ یعنی پورے سسٹم کو ازسر نو انسٹال کرلیں بصورت دیگر کسی بھی وقت بڑا نقصان درپیش ہو سکتا ہے۔
ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ عالمی ہیکرز انٹرنیٹ راؤٹرز کو ہیک کرنے کے لیے VPN Filter malware استعمال کر رہے ہیں جس کے ذریعے ہیکرز راؤٹرز استعمال کرنے والے گھریلو اور دفتری سارفین کے ڈیٹا، معلومات اور پاس ورڈ وغیرہ تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں اس لیے صارفین سسٹم کو ری بوٹ کرنے کے علاوہ firmware کے اپ گریڈ ورژن کا استعمال کریں، پاس ورڈز تبدیل کریں اور ہر اکاؤنٹ کے لیے الگ الگ پاس ورڈز استعمال کریں اس طرح ہیکرز کے منصوبوں کو ناکام بنایا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ امریکا کے تحقیقاتی ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ راؤٹرز کے ذریعے صارفین کا ڈیٹا ہیک کرنے کے ذمہ دار گروہ کا تعلق روس سے ہے تاہم اس حوالے سے تاحال مصدقہ اطلاعات موصول نہیں ہوسکیں جب کہ روس نے اس الزام کی تردید کی ہے۔
The post انٹرنیٹ صارف اپنے ’راؤٹرز‘ کو ری بوٹ کریں ورنہ نقصان اٹھانا ہوگا، ایف بی آئی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » سائنس/ٹیکنالوجی https://ift.tt/2scTOcW