دنیا کی معمر ترین مکڑی فوت ہوگئی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

دنیا کی معمر ترین مکڑی فوت ہوگئی

آسٹریلیا: دنیا میں سب سے زیادہ عرصے زندہ رہنے والی آسٹریلیا کی مکڑی موت سے ہمکنار ہوگئی۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا میں موجود یہ مادہ مکڑی ٹریپ ڈور اسپائیڈر کی نسل سے تعلق رکھتی تھی اور اس نے اب تک طویل العمری کے تمام ریکارڈ توڑے تھے۔ یہ مکڑی آسٹریلیا کی کرٹِن یونیورسٹی میں موجود تھی اور اس نے اپنی ہی نسل کی پہلی مکڑی سے 15 برس زیادہ کی زندگی پاکر اس کی 28 سالہ زندگی کا ریکارڈ توڑ ڈالا ہے۔

ٹورنٹیولا مکڑیاں عموماً 20 سال سے کچھ زیادہ عرصے تک زندہ رہتی ہیں جبکہ تسمانین غار والی مکڑیاں 40 سال تک زندہ دیکھی گئی ہیں۔ تاہم ماہرین کے مطابق ٹریپ ڈور اسپائیڈر زیادہ سے زیادہ 20 سال تک زندہ دیکھی گئی ہیں لیکن کرٹن یونیورسٹی کی 16 نمبر والی اس مکڑی نے ماہرین کو 43 برس تک جی کر حیران کردیا۔

کرٹِن یونیورسٹی کے اسکول آف مالیکیولر اینڈ لائف سائنسز کی پروفیسر لینڈا میسن کے مطابق یہ ہماری معلومات کے مطابق سب سے زیادہ عرصے زندہ رہنے والی مکڑی تھی۔ اس پر تحقیق سے ہمیں مکڑیوں کے بارے میں بہت معلومات ملی ہیں۔ اس مکڑی کو 1974 میں آسٹریلیا کی مشہور ماہرِ حشریات باربرا یورک نے قید کیا تھا۔ ان کی تحقیق سے ماہرین کو مکڑیوں کی زندگی اور ان کے اندرونی نظام کو جاننے میں بہت معلومات ملی ہیں۔

ٹریپ ڈور مکڑیاں خطرناک دکھائی دینے کے باوجود انسان کے لیے نقصان دہ نہیں ہوتیں۔ یہ اپنے گھر خود بناتی ہیں اور پانچ سال کی عمر میں بلوغت تک پہنچ جاتی ہیں۔ یہ مردہ مکڑیوں کے گھر میں نہیں رہتیں اور یہ اپنا گھر ٹوٹنے پر ازخود اس کی مرمت کرتی ہیں۔

16 نمبر کی یہ مکڑی آخری مرتبہ اپنے گھر میں اکتوبر 2016 میں دیکھی گئی تھی۔ اس کے گھر پر ایک بھِڑ نے حملہ کردیا تھا اور ماہرین کا خیال ہے کہ شاید یہ اسی حملے میں مری ہے تاہم اس کے مرنے کی خبر اب سامنے آئی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ مکڑیاں ماحول میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اور زمین پر موجود قدیم ترین کیڑوں میں سے ایک ہیں۔

The post دنیا کی معمر ترین مکڑی فوت ہوگئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب https://ift.tt/2I6DMKF