اسلام آباد: نیلم جہلم ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ دنیا کا سب سے مہنگا ہائیڈل منصوبہ بن گیا ہے۔
حکومت کی جانب سے لاگت میں اضافہ کرکے اسے 500.3 بلین روپے تک پہنچانے کے بعد نیلم جہلم ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ دنیا کا سب سے مہنگا ہائیڈل منصوبہ بن گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس منصوبہ سے حاصل بجلی کی قیمت 13روپے فی یونٹ ہوگی۔اس منصوبے کی ابتدائی لاگت 1989 میں صرف 15.3ارب روپے تھی جو بڑھتے بڑھتے یہاں تک پہنچ گئی ہے۔ سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی نے مذکورہ منصوبے کو ایکنک کو مزید غور کے لیے بھیج دیا ہے۔
The post نیلم جہلم ہائیڈروالیکٹرک دنیا کا سب سے مہنگا ہائیڈل منصوبہ بن گیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2jtCqvX