شہری احتیاطی تدابیر اختیار کیے بغیر دھوپ میں نہ نکلیں، ماہرین - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

شہری احتیاطی تدابیر اختیار کیے بغیر دھوپ میں نہ نکلیں، ماہرین

 کراچی: ماہرین نے کہا ہے کہ شہری احتیاطی تدابیر اختیار کیے بغیر دھوپ میں نہ نکلیں۔

ماہرین طب نے بتایا ہے کہ کراچی ایک بار پھر شدید گرمی کی لہر (ہیٹ ویو) کی لپیٹ میں ہے شدید گرمی کے دوران شہری غیرضروری طور پر اور احتیاطی تدابیر اختیار کیے بغیر براہ راست دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں۔ شہری صبح 10بجے سے دوپہر 4 بجے تک خود کو دھوپ کی تمازت سے بچائیں۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ ضروری کاموں سے دھوپ میں نکلنے والے سر پرگیلا تولیہ یا رومال رکھیں اور ٹوپی کو بھی گیلا رکھیں، موٹر سائیکل سوار کیپ، ٹوپی اور ہیلمٹ لازمی پہنیں اور ہیلمٹ کو بھی پانی ڈال کر گیلا کیا جاسکتا ہے جس سے شدید گرمی کی لہر سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ روزے میں کم عمر بچوں اور ضعیف العمر افراد کو دھوپ کی تمازت سے بچایا جائے شدید گرمی کے دوران افطار میں تلی ہوئی مرغن، مصالحے اور بیسن سے بنی اشیا کھانے کے بجائے، دہی بڑے ، فروٹ چاٹ اور پھل کھائے جاسکتے ہیں جس سے طبعیت بھاری نہیں ہوگی، افطار اور سحری کے دوران پانی زیادہ سے زیادہ پئیں تاکہ 15 گھنٹے کے روزے کے دوران جسم میں پانی اور نمکیات کی کمی بحال رہے۔

The post شہری احتیاطی تدابیر اختیار کیے بغیر دھوپ میں نہ نکلیں، ماہرین appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » صحت https://ift.tt/2kvpFRK