کینٹربری: موسم پاکستانی ٹیم کی تیاریوں کا دشمن بن گیا اور کینٹ کیخلاف ٹور میچ کا تیسرا روز بھی بارش کی نذر ہوگیا۔
گزشتہ روز شروع ہونے والے 4روزہ ٹور میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم پہلی اننگز میں 168 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی، امام الحق 61 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ دیگر بیٹسمین کنڈیشنز کو سمجھنے میں ناکام ثابت ہوئے،سب سوئنگ کے سامنے ہتھیار ڈال کر پویلین لوٹتے رہے،میزبان بولرز گڈ مین نے 5وکٹیں حاصل کی۔
جواب میں کینٹ نے ایک وکٹ پر 39 رنز بنائے، اتوار کو بارش کی وجہ سے گرائونڈ کی حالت خراب ہوئی، لنچ تک انتظار کرنے کے بعد کھیل ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا، رات اور پیر کی صبح دوبارہ بارش ہوئی جس کی وجہ سے 2گھنٹے قبل ہی امپائرز نے میدان کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کرلیا کہ پورے دن میں ایک بھی اوور نہیں پھینکا جا سکے گا، منگل کو ٹور میچ کا آخری روز ہے،موسم کی مداخلت نہ ہوئی تو پاکستانی بولرز کو ایکشن میں آنے کا موقع ملے گا۔
یاد رہے کہ قومی ٹیم ٹیسٹ میچز کی تیاری کیلیے قبل ازوقت انگلینڈ پہنچی تھی،گرین کیپس کو کینٹربری میں مسلسل 3روز تک پریکٹس سیشنز کا موقع تو مل گیا تاہم وارم اپ میچ میں موسم کی مداخلت کے سبب تیاریاں بُری طرح متاثر ہوئی ہیں۔
آئرلینڈ کو اپنی تاریخ کا اولین ٹیسٹ 11سے 15مئی تک ڈبلن میں پاکستان کیخلاف کھیلنا ہے، اس سے قبل مہمان ٹیم کو 4سے 7مئی تک میزبان نارتھمپٹن شائر کیخلاف ٹور میچ میں اپنی تیاریاں جانچنے کا ایک موقع مزید ملے گا۔
The post موسم پاکستانی ٹیم کی تیاریوں کا دشمن بن گیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2raBwI0