اپنے گھر کی محافظ ’ خود کش چیونٹی ‘ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

اپنے گھر کی محافظ ’ خود کش چیونٹی ‘

اپنے گھر اور کالونی کی حفاظت کرنے والی خودکش چیونٹی حملہ آوروں کو اپنے جسم سے خاص رطوبت خارج کر کے ہلاک کر دیتی ہے لیکن اس عمل کے دوران وہ خود بھی ہلاک ہو جاتی ہے۔

سائنسی جریدے زُو کیز ( Zoo Keys ) میں شائع ہونے والے تحقیقی مقالے میں سائنس دانوں نے خودکش چیونٹی کو پیلے رنگ کے زہریلے مادے کے اخراج کی مناسبت سے Colobopsis Explodens   کا نام دیا ہے۔ یہ خود کش چیونٹی اپنے گھر اور کالونی کی حفاظت پر مامور ہوتی ہے اور اس دوران حملہ آور کیڑوں کو مارنے کے لیے اپنے جسم کے درمیانے حصے سے ایک زہریلی رطوبت کا اخراج کرتی ہے جو حملہ آور کیڑے کے پاؤں کو جکڑ لیتی ہے۔ چپکنے والی رطوبت سے حملہ آور کیڑا اپنا پاؤں نہیں بچا پاتا اور اس کے زہر سے ہلاک ہو جاتا ہے تاہم اس دوران محافظ چیونٹی بھی ہلاک ہو جاتی ہے۔

چیونٹیاں ایک برادری کی صورت میں رہتی ہیں جس میں ایک رانی چیونٹی ہوتی ہے جو تمام امور کی نگرانی کرتی ہے جب کے دیگر چیونٹیاں گروپ کی شکل میں الگ الگ کام انجام دیتی ہیں۔ ایک گروپ کا کام گھر اور کالونی کی حفاظت کرنا ہوتا ہے جس میں شامل ایک چیونٹی حملہ آور کیڑوں کو مارنے کے لیے خود کو ختم کرلیتی ہے۔ اس لیے اسے خود کش چیونٹی بھی کہا جاتا ہے۔

The post اپنے گھر کی محافظ ’ خود کش چیونٹی ‘ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب https://ift.tt/2Ft3Ni4