چوہدری نثار کو بچے کی طرح منانا پڑتا ہے، شہباز شریف - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

چوہدری نثار کو بچے کی طرح منانا پڑتا ہے، شہباز شریف

لاہور  : شہباز شریف نے کہا ہے کہ چوہدری نثار علی خان میں بچپنا ہے، انھیں بچے کی طرح منانا پڑتا ہے اور مجھے ان کی وجہ سے نوازشریف سے ڈانٹ بھی پڑتی تھی۔

ایک ٹی وی سے خصوصی انٹرویو کے دوران شہبازشریف نے کہا کہ چوہدری نثار کی اصل میں دوستی اور بھائی چارہ نواز شریف سے تھا، اس زمانے میں وہ میرے مخالف تھے اور یہ 1988 کی بات ہے۔ وہ نوازشریف سے اکثر میری شکایت کیاکرتے تھے اور اس شکایت کی وجہ سے مجھے نواز شریف سے ڈانٹ پڑتی تھی، چوہدری نثار کے ساتھ کچھ عرصہ ایسے ہی گزرا اور پھر وہ میرے بھی دوست بن گئے۔

ایک سوال کے جواب میں کہ کیا چوہدری نثار اب مان جائیں گے؟ شہبازشریف نے جواب دیا کہ اللہ خیر کرے گا۔

The post چوہدری نثار کو بچے کی طرح منانا پڑتا ہے، شہباز شریف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2LNzhDV