مضبوط مصافحہ کامیاب ازدواجی زندگی کی علامت ہے، تحقیق - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

مضبوط مصافحہ کامیاب ازدواجی زندگی کی علامت ہے، تحقیق

کولمبیا: محققین نے کہا ہے کہ مضبوطی کے ساتھ مصافحہ کرنے والے حضرات کامیاب ازدواجی زندگی گزارتے ہیں اور ان میں امراض قلب میں مبتلا ہونے کے امکانات بھی نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں۔

آن لائن جریدے ایس ایس ایم پاپولیشن ہیلتھ میں شائع ہونے والے مقالے میں محققین کا کہنا ہے کہ غیر شادی شدہ حضرات کے مقابلے میں شادی شدہ حضرات زیادہ مضبوطی اور گرم جوشی سے مصافحہ کرتے ہیں تاہم خواتین میں یہ معاملہ برعکس ہے۔ تحقیق کاروں نے یہ بھی کہا ہے کہ  مضبوطی کے ساتھ مصافحہ کرنے والے افراد میں امراض قلب میں مبتلا ہونے کے امکانات بھی کم ہوتے ہیں اور ایسے افراد طویل عمر پاتے ہیں۔

یہ تحقیق کولمبیا یونیورسٹی کے میل مین پبلک ہیلتھ اسکول اور کولمبیا ایجنگ سینٹر میں 5 ہزار نو افراد پر کی گئی۔ ان افراد کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا پہلے گروپ میں ان افراد کو رکھا گیا جو 1923ء سے 1935ء کے درمیان پیدا ہوئے جب کہ دوسرے گروپ میں 1936ء سے 1948ء کے درمیان پیدا ہونے والے افراد کو رکھا گیا۔

تحقیق سے پتا چلا کہ 59 سے 71 سال کی عمر والے حضرات کامیاب ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں اور یہ تمام افراد مضبوط مصافحہ کرتے ہیں جب کہ اسی عمر کے غیر شادی شدہ حضرات کم زور مصافحہ کرنے والے پائے گئے اور وہ امراض قلب میں بھی مبتلا تھے۔

یہ بھی پڑھیں : کمزور مصافحہ کرنے والوں کو دل کے امراض لاحق ہوسکتے ہیں

ماہرین کے مطابق مضبوط اور گرم جوش مصافحہ سماج میں مضبوط اور خوشگوار روابط کے ساتھ لوگوں سے گھل مل جانے کی عادت کا اظہار کرتا ہے، ایسے لوگ پرجوش اور مہمان نواز ہوتے ہیں ان کی سماجی سرگرمیاں زیادہ ہوتی ہیں اور یہ سب ایک کامیاب ازدواجی زندگی کی مرہون منت ہے۔

اس کے برعکس غیر شادی افراد اکیلے پن کے باعث مایوسی کا شکار ہوجاتے ہیں اور سماج سے بے دلی نے ان کی شخصیت پر گہرا اثر ڈالا ہوتا ہے جو اُن کے مردگی کے ساتھ کیے گئے مصافحے سے صاف پتا چل جاتا ہے۔

The post مضبوط مصافحہ کامیاب ازدواجی زندگی کی علامت ہے، تحقیق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » صحت https://ift.tt/2FrEhtr