امریکی صدر کو احمق نہیں کہا، وائٹ ہاؤس کے افسر کی تردید - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

امریکی صدر کو احمق نہیں کہا، وائٹ ہاؤس کے افسر کی تردید

 واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کے چیف اسٹاف جان کیلی نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ خوشگوار، مضبوط  اور سچا تعلق ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس اسٹاف کے چیف جان کیلی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو احمق کہنے کے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر کے ساتھ بہترین تعقات قائم ہیں اور اس تعلق میں کمی نہیں آئی ہے، ایسا ممکن نہیں ہے کہ اس تعلق کو کسی نازیبا لفظ کی نذر کردیا جائے۔

دوسری جانب امریکی میڈیا میں ڈونلڈ ٹرمپ اور وائٹ ہاؤس کے چیف اسٹاف جان کیلی کے درمیان تعلقات میں تناؤ کی خبروں اور جان کیلی کی برطرفی کی خبروں کے شائع ہونے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں جھوٹی خبروں اور نامعلوم ذرائع سے بے بنیاد خبریں شائع کرنے پر شدید تنقید کی ہے۔

واضع رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر کے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کے درمیان شدید تناؤ ریکسن کے استعفی پر جا کر ختم ہوا تھا اور جان کیلی کے حوالے سے بھی کہا رہا ہے کہ امریکی صدر اُن سے بھی استعفٰی لے لیں گے۔ امریکی صدر نے گزشتہ برس رائنس پریبس کو عہدے سے ہٹا کر جنرل ریٹائرڈ جان ایف کیلی کو اپنا نیا چیف آف اسٹاف مقرر کیا تھا۔

 

The post امریکی صدر کو احمق نہیں کہا، وائٹ ہاؤس کے افسر کی تردید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2JFLcSj