ایف پی سی سی آئی کو شرح سود میں اضافے پر اعتراض - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ایف پی سی سی آئی کو شرح سود میں اضافے پر اعتراض

 کراچی:  فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر غضنفر بلور نے کہا ہے کہ پالیسی ریٹ کو بڑھا کر 6.5فیصد کر دینا اس وقت مناسب نہیں ہے جب مختلف ممالک کے مسابقت کار پاکستان آرہے ہیں جبکہ ان کے ممالک میں کم شرح سود ہے۔

حالیہ زری پالیسی پر تبصرہ کرتے ہوئے غضنفر بلور نے کہا کہ اس متنازع پالیسی سے مقامی سرمایہ کاروں خاص طور پر میگا پروجیکٹ انفرااسٹرکچر سے متعلق سی پیک سے متعلق منصوبوں کی حوصلہ شکنی ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ انڈسٹری اور سروس سیکٹر کی شرح نمو میں اضافہ کو برقرار رکھنا وقت کی ضرورت ہے جو کافی عرصے کے بعد بڑھنا شروع ہوئی ہے، حالیہ پالیسی ریٹ 6 فیصد سے بڑھا کر ساڑھے 6 فیصد کرنے سے ابھرتی ہوئی معیشت پر بوجھ آئے گا۔

غضنفر بلور نے زور دیاکہ حکومت کاروباری ماحول میں بہتری لا رہی ہے اور مر کزی بینک کو بھی چاہیے کہ وہ اس کاروباری ما حول کو بہتر کرنے میں اپنا کردار ادا کر ے اور اپنی پالیسی ایسی ترتیب دے جس سے مقامی کاروباری افراد کو کاروبار کے مواقع ملیں اور وہ معاشی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، ہائی پالیسی ریٹ بمعہ بے قدری کیپٹل گڈز سیکٹر پر منفی اثر ڈالے گا۔

صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ اس وقت جب نگران حکومت آنے والی ہے شرح سود میں اضافہ مخالفانہ اثرات مرتب کرے گا، خدشہ ہے کہ افرط زر کے علاوہ نگران حکومت کو مالیاتی سپورٹ کے لیے 0.5 فیصد پالیسی ریٹ میں اضافے کے بعد فنڈز اکٹھا کرنے میں مشکلات آئیں گی حالانکہ اس وقت پالیسی ریٹ برقرار رکھنا ضروری تھا۔

The post ایف پی سی سی آئی کو شرح سود میں اضافے پر اعتراض appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2ISbzIU