ٹرین 25 سیکنڈ پہلے روانہ کرنے پر جاپانی کمپنی کی معذرت - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ٹرین 25 سیکنڈ پہلے روانہ کرنے پر جاپانی کمپنی کی معذرت

ٹوکیو: جاپان میں ایک کمپنی کو مقررہ وقت سے صرف 25 سیکنڈ پہلے ٹرین روانہ کرنے پر معذرت کرنا پڑگئی۔

آج کے مصروف دور میں  سفری سہولیات کے ساتھ ساتھ وقت کی پابندی لازمی ہے  اور یہی وجہ ہے کہ بس ہو یا ٹرین یا پھر ہوائی جہاز، یہ سروس فراہم کرنے والے ادارے منٹوں کی نہیں بلکہ سیکنڈز کو بھی انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جہاز کے بجائے بس کے ذریعے منزل تک جلدی پہنچانے والے طویل رُوٹس

ایسا ہی ایک واقعہ مغربی جاپان میں پیش آیا جہاں ایک ٹرین سروس فراہم کرنے والی کمپنی کو وقت کی پابندی نہ کرنے پر عوام سے معافی مانگنا پڑ گئی۔ شیگا شہر کے نوٹوگوا اسٹیشن پر ایک ٹرین جسے 7 بج کر 12 منٹ پر روانہ ہونا تھا اس نے 25 سیکنڈز پہلے پلیٹ فام چھوڑ دیا۔

ٹرین سروس فراہم کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ غلطی سے ٹرین کو سات بج کر 11 منٹ اور 35 سیکنڈز پر روانہ کردیا گیا جو کہ مقررہ وقت سے 25 سیکنڈ پہلے روانہ ہوئی اس پر ہم معذرت خواہ ہیں۔

The post ٹرین 25 سیکنڈ پہلے روانہ کرنے پر جاپانی کمپنی کی معذرت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب https://ift.tt/2wQZA8Z