کوسٹ گارڈ نے پسنی سے ایک ہزار کلو چرس قبضے میں لے لی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کوسٹ گارڈ نے پسنی سے ایک ہزار کلو چرس قبضے میں لے لی

 کراچی:  کوسٹ گارڈ نے پسنی میں کارروائی کرکے ایک ہزارکلو گرام چرس قبضے میں لے لی گئی جب کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت 13کروڑروپے سے زائد ہے۔

ترجمان کوسٹ گارڈ کے مطابق خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ پسنی کے ساحلی مقام اور قرب وجوار میں بڑی مقدار میں منشیات اسمگل کرنے کا خدشہ ہے جس کے پیش نظر موبائل گشت ٹیمیں تشکیل دی گئیں اور مشکوک مقامات کی نگرانی کا عمل شروع کردیاگیا جب کہ اسی کڑی چیکنگ کے دوران پسنی کے علاقہ ڈوکی پر ساحل سمندر پر زمین میں چھپائی گئی چرس کھود کر برآمد کی گئی۔

قبضے میں لی گئی چرس کا وزن ایک ہزار کلو گرام جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت 13کروڑ روپے سے زائد ہے، ترجمان کے مطابق ڈی جی کوسٹ گارڈ نے جوانوں کی اعلیٰ کارکردگی کو سراہا۔

The post کوسٹ گارڈ نے پسنی سے ایک ہزار کلو چرس قبضے میں لے لی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2GYcbeW